نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
اسلام آباد (فرنٹیئر نیوز) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ آپ نے عوام کے منتخب نمائندوں کو پھینک دیا، ان کو مسلط کردیا جن کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں، جب سیاستدان پُتلی بن جائیں تو تباہی ہوتی ہے۔
سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا 11 اکتوبر کو عوام کے مینڈیٹ پر حملہ شروع ہوا۔ آپ نے عوام کے منتخب نمائندوں کو پھینک دیا۔
مقامی سطح پر جو کمیٹی بنائی ان میں مخصوص لوگ شامل کیے ہیں۔ ان کو مسلط کردیا جن کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں۔سیاستدانوں کی توہین کو آپ کیسے برداشت کرتے ہیں؟ جو خیبرپختونخوا کے عوام اورحکومت کے ساتھ ہوا اس پر روز بولیں گے۔
پاکستان کی 90 فیصد آبادی اس فیصلے کو مسترد کرے گی۔ ایک پورے صوبے کو دیوار سے لگادیا ہے۔ ان کا تمسخر اڑاتے ہو کہ باہر کیوں نہیں نکلتے
علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ایران امریکا اسرائیل کی لڑائی دوبارہ شروع ہو رہی ہے۔ یمن میں جاری لڑائی میں ہم ثالثی کریں اور جنگ کو رکوائیں۔
