وزیراعظم اپنا گھر پروگرام: ہاؤسنگ قرض کیلئے ضروری کاغذات کی تعداد 5 کردی گئی

اسلام آباد: وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت ہاؤسنگ قرض کیلئے ضروری کاغذات کی تعداد 5کردی گئی۔
ہاؤسنگ قرض کے لیے ضروری دستاویزات میں ٹرانسفر ،پوزیشن لیٹر، نقشہ، رہن رکھنے کی اجازت کا خط اور اندراجِ رہن شامل ہیں جب کہ اس حوالے سے بینکوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس تر جمان نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ملک بھر میں جاری ہاؤسنگ قرضوں کا ایک اہم منصوبہ ہے جس کے تحت حکومت پاکستان کی جانب سے پہلی بار گھر بنانے کے لیے ایک کروڑ روپے تک قرض فراہم کیا جا رہا ہے۔وزارت کے مطابق اسکیم کے تحت ہاؤسنگ فنانس کے لیے بینکوں کو درکار ضروری دستاویزات کو محدود اور معیاری بنایا گیا ہے۔

Read Previous

این سی سی آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن، ایک ماہ میں 1129 ملزمان گرفتار

Read Next

روس پر امریکی پابندیوں میں نرمی کے بعد خام تیل معمولی سستا ہو گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular