نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
پشاور:گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم نے پورے صوبےکو صاف و ستھرا بنانے کا تہیہ کرلیا ہے، صفائی و ستھرائی اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز پشاور سےکیا، کسی کی سفارش نہیں چلےگی۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گندم کےحوالے سے بھی انکوائری شروع کردی ہے، رپورٹ جلد جاری ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین پرمیٹنگ بلائی ہے، ٹریفک نظام کو بہتر بنائےگا، اب صرف اچھے ترقیاتی پروجیکٹس ہوں گے۔
گورنر کے پی نے کہا کہ وفاق کےساتھ چلیں گے، سب صوبوں کےساتھ ایک پیج پرہوں گے، اب ہمارےاختلافات نہیں ہوں گے، ایک یونٹ ہوں گے۔
