نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
لندن (فرنٹیئر نیوز)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی 2 گاڑیوں کو وسطی لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر مبینہ طور پر نشانہ بنایا گیا ہے۔
نوازشریف ان دنوں طبی معائنے کے لیے ایک ہفتے کے دورے پر لندن میں موجود ہیں جہاں ان کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز بھی ان کے ساتھ ہیں۔
مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے رہنما خرم بٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں 2افراد کو رات تقریباً 12 بجے موٹر سائیکلوں پر آتے دیکھا جاسکتا ہے۔ دونوں نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے ماسک اور دستانے پہن رکھے تھے۔
