وفاق اور پنجاب میں انٹرنیٹ و موبائل سروسز کی بندش کافیصلہ نہیں ہوا،شزافاطمہ

اسلام آباد (فرنٹیئرنیوز) پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد لانگ مارچ کے اعلان کے بعد انٹرنیٹ، موبائل سروس کی بندش سے متعلق اہم وضاحت آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ کا کہنا ہے کہ پنجاب اور اسلام آباد میں انٹرنیٹ، موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا، احتجاج کی وجہ سے موبائل، انٹرنیٹ سے متعلق فیصلہ وزارت داخلہ نے کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ حالات کے پیش نظر پی ٹی اے کی مشاورت سے فیصلہ کرے گی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لانگ مارچ 5 اکتوبر تک ملتوی کردیا ہے اور یہ اہم فیصلہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ لانگ مارچ کو مؤخر کرنے کا یہ اہم فیصلہ پارٹی کی سیاسی کمیٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔

فی الحال پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے 5 اکتوبر کی نئی تاریخ اور آئندہ کے تمام سیاسی و عملی لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی احکامات جلد جاری کیے جائیں گے۔

 

Read Previous

پاکستان میں مہنگائی کا طوفان آگیا۔کون کون سی چیزیں مہنگی ہوئیں۔۔رپورٹ جاری

Read Next

وزیراعظم کی اپوزیشن لیڈر کوملاقات کی دعوت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular