ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کے گرد گھیرا تنگ ، عہدہ کا ناجائز فائدہ اٹھانے پر عدالت نے بلا لیا

اسلام آباد (فرنٹیئر نیوز)وفاقی دارالحکومت میں موجودہ حکومت کے غلط فیصلوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے والا افسر قانونی شکنجے میں آگیا،ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کے گرد گھیرا تنگ،عہدہ کا ناجائز فائدہ اٹھانے پر عدالت نے بلا لیا،سمن جاری کر دئیے گئے،تفصیلات کے مطابق سول جج اسلام آباد کی عدالت نے آل پاکستان ورکرز الائنس یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے سیکرٹری جنرل سید عارف حسین شاہ کی جانب سے دائر کردہ ہرجانے کے دعوے پر سابق منیجنگ ڈائریکٹر یوٹیلٹی سٹورز عمر لودھی کو اصالتاً یا وکالتاً عدالت میں پیش ہونے کے لیے سمن جاری کر دیے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق، سال 2019 میں اس وقت کے ایم ڈی عمر لودھی نے آل پاکستان ورکرز الائنس کے سیکرٹری جنرل سید عارف حسین شاہ کے خلاف تھانہ کوہسار اسلام آباد میں ایک بے بنیاد اور جھوٹی ایف آئی آر درج کروائی تھی، جس کے نتیجے میں سید عارف حسین شاہ کو گرفتار کر کے اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا تھا۔ بعد ازاں سید عارف حسین شاہ عدالت سے ضمانت پر رہا ہوئے اور کیس سول جج اسلام آباد کی عدالت میں زیرِ سماعت رہا۔

عدالتی کارروائی کے دوران عمر لودھی، سید عارف حسین شاہ پر لگائے گئے الزامات ثابت کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے، جس پر باوقار عدالت نے سید عارف حسین شاہ کو تمام جھوٹے الزامات سے بریت کا حکم سنایا تھا۔ اس فیصلے کے خلاف عمر لودھی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی، تاہم ہائی کورٹ نے بھی اس اپیل کو خارج کر کے نچلی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا۔

بلاعذر گرفتاری، نااہلی، بدنامی اور ذہنی اذیت پہنچانے کے خلاف سید عارف حسین شاہ نے عمر لودھی وغیرہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔ عدالت نے اس دعوے (دعویٰ اعادہ / ہرجانہ) پر قانونی نوٹس جاری کرتے ہوئے عمر لودھی کو 10 اکتوبر کو طلب کر لیا گیا

Read Previous

یہ آخری کوشش ہوگی اور پی ٹی آئی پھر کبھی اسلام آباد کا رخ نہیں کرے گی: خواجہ آصف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular