نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف والے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو سومنات کے مندر سے تشبیبہ دے رہے ہیں لیکن یہ ان کی آخری کوشش ہوگی، اس کے بعد یہ لوگ اس طرح کا رخ نہیں کر سکیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ وفاقی وزرا کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد میں کسی صورت داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا ہے اگر حکومت نے ہمارے احتجاج کو روکنے کی کوشش کی تو نوجوان ان کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے جبکہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اور صدر تحریک انصاف خیبر پختونخوا جنید اکبر نے چند روز قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر حکومت نے ہمارے احتجاج کو دبانے کی کوشش کی تو اس بار ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے، بلکہ اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کے وفد میں شامل وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ یہ پی ٹی آئی والے اسلام آباد کو سومنات سے تشبیہ دے رہے ہیں، کیا ان کے بھی عزائم وہی ہیں، اسلام آباد ایک بڑی اسلامی اور ایٹمی ریاست کا دارالخلافہ ہے، اس پر اللہ نے چاہا تو یہ ان کی آخری کوشش ہوگی، اس کے بعد یہ اس طرف رخ نہیں کر سکیں گے، اب یہ فیصلہ کن معرکہ ہوگا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ پی ٹی آئی والے نا ہی آئیں، وہ بھی فیصلہ کن بات ہوگی، اب وفاق یا پاکستان اس طرح کی چیزوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما فوزیہ قصوری کا کہنا تھا کہ جو بھی احتجاج کے بام پر اسلام آباد پر حملہ کرنے کی بات کرے وہ پاکستان کا دوست نہیں ہے، ایسے لوگوں کو گاڑی میں بھر کر سرحد سے پار افغانستان بھیج دینا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ مختلف نظریے کی بنیاد پر یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ ریاست اور افواج کے خلاف پروپیگنڈا شروع کردیں، یہ دشمنوں کا کام ہے، احتجاج کرنا ہے تو کریں پالیسی دیں خیبرپختونخوا میں آپ کی حکومت ہے وہاں پالیسی لا کر دکھائیں۔
