نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
راولپنڈی(فرنٹیئرنیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان مالدیپ کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مالدیپ کی پارلیمنٹ کے اسپیکر عبدالرحیم عبداللہ نے پاک فوج کے ہیڈکوارٹر جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان علاقائی سکیورٹی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان مالدیپ کے ساتھ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ جبکہ پاکستان اور مالدیپ کے تعلقات کو باہمی مفاد کے لیے مزید مستحکم کیا جائے گا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق مالدیپ کے اسپیکر نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ دوطرفہ روابط اور تعاون مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
اس سے قبل اسپیکر مالدیپ اسمبلی عبدالرحیم عبداللہ نے قومی اسمبلی کا دورہ کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر قومی اسمبلی پاکستان کے پارلیمانی کاکس برائے حقوق اطفال اور مالدیپ کے پارلیمانی وفد کے مابین ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس صدارت پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کی۔
بیرسٹر دانیال چوہدری کا کہنا تھا کہ پارلیمانی وفود کے تبادلے ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے، باہمی خیرسگالی کے فروغ اور دوطرفہ تعاون کے نئے مواقع پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، جبکہ پاکستان اور مالدیپ کے تعلقات باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور عوامی روابط پر استوار ہیں۔
انہوں نے تجارت، تعلیم، سیاحت، صحت، موسمیاتی تبدیلی، نوجوانوں کی ترقی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ مالدیپ کے پارلیمانی وفد نے پاکستان کی حمایت کو سراہتے ہوئے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
