گرفتاریوں کا خدشہ: پی ٹی آئی قیادت نے ارکان اسمبلی کو خیبرپختونخوا سے باہر جانے سے روک دیا

پشاور(فرنٹیئرنیوز) تحریک انصاف کی قیادت نے گرفتاریوں کے خدشے کے پیش نظر ارکان اسبملی کو خیبرپختونخوا سے باہر جانے سے روک دیا جبکہ پنجاب سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی خیبرپختونخوا میں پناہ لیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک اںصاف کی جانب سے 27 ستمبر کے احتجاج کے پیش رہنماؤں کی گرفتاریوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، عمران خان کی بہن علیمہ بی بی کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کی قیادت نے ارکان اسمبلی کو پنجاب جانے سے روک دیا ہے اور انھیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 27 ستمبر سے قبل خیبرپختونخوا سے باہر جانے سے گریز کریں۔

گرفتاریوں کے باعث پنجاب سے بھی تحریک انصاف کے رہنماؤں کا خیبرپختونخوا آنے کا امکان ہے اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں کو بھی خیبرپختونخوا آنے کی دعوت دی گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد کی طرف شیڈول لانگ مارچ کو روکنے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ہیں اور داخلی راستوں پر خندقیں کھودی جار ہی ہیں اور مورچے بنائے جارہے ہیں جس کے لیے مزدوروں کو کم پر لگایا گیا ہے۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مظاہرین کو داخلے سے روکنے کے لیے سخت اقدات کرتے ہوئے اہم شاہراہوں پر رکھے گئے کنٹینروں میں مٹی کی بوریاں بھرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ ریڈزون کے گرد رکھے گئے کنٹینرز میں مٹی سے بھری بوریاں ڈالی جائیں گی، اہم شاہراہوں پر گاڑیوں کی آمدروفت روکنے کے لیے مٹی کی بوریاں رکھی جائیں گی۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ بوریوں میں مٹی بھرنے کے لیے درجنوں مزدوروں کو کام پر لگا دیا گیا ہے، مزدور صبح سے شام تک مٹی کی بوریاں بھرنے میں لگے ہوئے ہیں، بوریاں بھرنے کے لیے مٹی کی ٹرالیاں ریڈزون میں منگوائی جا رہی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ریڈزو ن کے داخلی ںاکوں پر مٹی کی بوریوں سے مورچے بھی بنائے جائیں گے اور مظاہرین کو روکنے کے لیے داخلی راستوں پر سڑکیں کھودنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ داخلی سڑکوں پر خندقیں کھودکر وہاں سے آمدورفت ناممکن بنانے کا پلان بنایا گیا، راولپنڈی اسلام آباد پولیس کے افسران کو خندقیں کھودنے کے لیے مشینری اور مزدور جمع کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔

Read Previous

پی ٹی آئی مارچ: اسلام آباد کے داخلی راستوں پر خندقیں، مورچے بنانے کا فیصلہ

Read Next

اس بار لاشیں گریں تو اسلام آباد کو سومناتھ بنادیں گے، جنید اکبر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular