جماعت اسلامی آج بذریعہ ٹرین اسلام آباد لانگ مارچ کا آغازکرے گی

کراچی(فرنٹیئرنیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کراچی دھرنے سے خطاب میں کہا ہے کہ آج بذریعہ ٹرین اسلام آباد لانگ مارچ کا آغاز ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومتی ٹیم سے مذاکرات کا پانچواں دور ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ سے قافلے آئیں گے۔حافظ نعیم احمد کا کہنا تھا کہ عوام کو لوٹنے کے لیے شوگر مافیا، آٹا مافیا، آئی پی پی مافیا اور بینکوں کا مافیا ملا ہوا ہے۔

علاوہ ازیں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی کی قیادت میں سُپر لانگ مارچ آج کراچی سے شروع ہوگا۔

علاوہ ازیں پیٹرولیم لیوی کے خلاف 35 روز سے جاری جماعت اسلامی کراچی کا گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا ختم کر دیا گیا۔

Read Previous

قلات،سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی چیک پوسٹ تباہ کر دی، 5 دہشت گرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب

Read Next

نیوزی لینڈ کےآل رائونڈر راچن رویندرا پروموشنل شوٹ کے دوران زخمی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular