لاہور(فرنٹیئرنیوز)سابق وزیر اعظم عمران خان کی کوٹ لکھپت جیل میں قید 3 بہنوں میں سے 2 یعنی نورین نیازی اور عظمی خان کو رہا کردیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے ترجمان کے مطابق علیمہ خان کو رہا نہیں کیا گیا اور وہ ابھی بھی ناحق قید میں ہیں۔
رہا ہونے والی دونوں خواتین کو خیبر پختونخوا کے معزول وزیر اعلی سہیل آفریدی کی جانب سے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی رہائی اور دیگر مطالبات کے لیے ابتدائی طور پر 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ سے قبل 21 ستمبر کو حراست میں لیا گیا تھا۔
بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے یہ مارچ 4 اکتوبر تک ملتوی کر دیا تھا جس کے آغاز کے ساتویں روز وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ کر دی تھی۔
نورین اور عظمی کی حراست سے ایک روز قبل یعنی 20 ستمبر کو عمران خان کی تیسری بہن علیمہ خان کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔ تینوں بہنوں کو پنجاب مینٹیننس آف پبلک آرڈر آرڈیننس 1960 کی دفعہ تین (تھری ایم پی او) کے تحت حراست میں لے کر ابتدائی طور پر 30 روز کے لیے نظربند کیا گیا تھا۔ان کی نظر بندی کے احکامات کو اسی روز لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے نظر بندی کا نوٹیفکیشن فوری معطل کرنے کی استدعا کی گئی تھی جسے عدالت نے 4 روز بعد مسترد کر دیا تھا۔
نظر بندی کو 30 روز پورے ہونے کے بعد ان کی اہل خانہ کی جانب سے رہائی کے لیے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے ہوم سیکرٹری کی جانب سے رپورٹ پیش کرتے ہوئے عدالت کو بتایا تھا کہ تینوں خواتین کی نظر بندی کی مدت میں 7 اکتوبر کو مزید 30 روز کی توسیع کی گئی تھی۔گزشتہ ہفتے عظمی خان کے بیٹے نے ایکس پر کی گئی ایک پوسٹ میں کوٹ لکھپت جیل میں نظر بند اپنی والدہ کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کا معائنہ ذاتی معالج سے کرانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
عمران خان کی بہنوں کو ان کی اپنی اہلیہ اور وکلا، سردار لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر، سے ملاقات کرائے جانے کے ایک روز بعد رہا کیا گیا۔ یہ ملاقات اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے منگل کو عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پانڈ القادر ٹرسٹ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے دوران دیے گئے حکم پر ہوئی۔
وکلا نے عدالت کو بتایا تھا کہ انہیں اپنے مکلوں تک رسائی نہیں دی جا رہی اور اپیلوں پر مثر تیاری کے لیے ملاقات ضروری ہے۔اس ملاقات کے بعد سیاسی حلقوں میں طرح طرح کی قیاس آرآئیاں کی جا رہی ہیں جن میں پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ میں 28ویں ترمیم پر حمایت دینے کے عوض آسانیاں فراہم کیے جانے کے تجزیے کیے جا رہے ہیں۔
فیس بک پر کی گئی ایک پوسٹ میں خواجہ سعد رفیق نے ان ملاقاتوں کے ممکنہ سیاسی محرکات پر فیس بک پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ان کے پاس اس حوالے سے کوئی حتمی خبر نہیں، تاہم ان کے اندازے کے مطابق جیل میں ہونے والی ان ملاقاتوں کا تعلق مجوزہ 28 ویں آئینی ترمیم، چھوٹے صوبوں کی تشکیل اور خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے معاملات سے جڑا ہوا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے اس ملاقات کے ممکنہ سیاسی محرکات پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ان کے پاس اس حوالے سے کوئی حتمی خبر نہیں، تاہم ان کے اندازے کے مطابق جیل میں ہونے والی ان ملاقاتوں کا تعلق مجوزہ 28 ویں آئینی ترمیم، چھوٹے صوبوں کی تشکیل اور خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے معاملات سے جڑا ہو سکتا ہے۔
اس بات کی تصدیق گزشتہ روز عمران خان سے ملنے کے بعد لطیف کھوسہ نے بھی کی تھی۔ میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں عمران خان سے 28 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی، تاہم وہ اس کی تفصیلات نہیں بتا سکتے۔
تاہم اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے گزشتہ شب ہم نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کا میں گفتگو کے دوران واضح کیا تھا کہ ملاقات کے بعد 28 ویں آئینی ترمیم کی جو بازگشت چل رہی ہے، اس پر صرف یہی کہوں گا کہ حکومت نے کسی ترمیم پر کوئی کام شروع نہیں کیا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اے آر وائی کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ آئینی ترمیم سے متعلق معاملہ 15 جنوری سے آگے نہیں جائے گا اور اس سے پہلے ہی اس حوالے سے اہم پیش رفت متوقع ہے۔
ان کے مطابق آئینی ترمیم کے لیے پہلے ریفرنڈم کرانے کی تجویز زیر غور ہے، جس کے ذریعے حاصل ہونے والی عوامی منظوری کو آئینی ترمیم کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ابھی تک جن لوگوں اور دوستوں سے میری بات ہوئی ہے، اس سے تو ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ترمیم (28ویں آئینی ترمیم) کا عمل 15 جنوری سے آگے نہیں جائے گا، اور یہ 15 جنوری سے پہلے ہی ہوجائے گا۔
