FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

سہیل آفریدی کی بازیابی کیلئے وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز) وفاقی آئینی عدالت میں سہیل آفریدی، بابر سلیم سواتی اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر خان کی بازیابی کے لیے آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
درخواست رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 175E کی ذیلی شق 3 کے تحت دائر کی گئی، جس میں وزارت داخلہ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں آئین کے آرٹیکل 232، 234 اور 245 کے تحت حاصل اختیارات کی آئینی حدود سے متعلق اہم سوالات اٹھائے گئے ہیں، درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ ان آئینی دفعات کے تحت کسی بھی شخص کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنے کا اختیار حاصل نہیں ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سہیل آفریدی، بابر سلیم سواتی اور جنید اکبر خان کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے اور متعلقہ حکام کو تینوں رہنماؤں کے موجودہ مقام اور حراست میں رکھنے کی وجوہات فوری طور پر ظاہر کرنے کی ہدایت کی جائے۔

درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ تینوں رہنماؤں کو وکلا اور اہل خانہ تک رسائی، طبی سہولیات اور تشدد سے تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سیاسی مقاصد کے تحت کی جانے والی کارروائی اختیارات کا ناجائز استعمال اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، لہٰذا عدالت اس معاملے کا نوٹس لے اور متعلقہ حکام کو قانون کے مطابق اقدامات کا پابند بنائے۔

Read Previous

چشمہ5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر میں اہم سنگ میل، ڈوم کی تنصیب مکمل

Read Next

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن برہم، عطا تارڑ پر سزا کی تلوار لٹکنے لگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular