نیوزی لینڈ کےآل رائونڈر راچن رویندرا پروموشنل شوٹ کے دوران زخمی

ویلنگٹن(فرنٹیئرنیوز)نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر راچن رویندرا ایک پروموشنل شوٹ کے دوران زخمی ہوگئے جس کے بعد بھارت کے خلاف اگلے ماہ شیڈول ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے راچن رویندرا کی انجری کی تصدیق کردی ہے۔اس حوالے سے جاری کی گئی تفصیل کے مطابق آکلینڈ میں پروموشنل شوٹ کے دوران راچن رویندرا کے دائیں کندھے میں ڈائیونگ کیچ لیتے ہوئے چوٹ لگی۔ابتدائی طور پر کسی بڑی چوٹ کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

نیوزی لینڈ کے پرفارمنس منیجر مائیک سینڈل نے کہا ہے کہ ہم راچن کے لیے افسردہ ہیں، شوٹنگ کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اس طرح کے ایونٹس سے متعلق اپنے طریقہ کار کا جائزہ لیتے رہیں گے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ 22 اکتوبر سے بھارت کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی میزبانی کرے گا۔

Read Previous

جماعت اسلامی آج بذریعہ ٹرین اسلام آباد لانگ مارچ کا آغازکرے گی

Read Next

لاہور پولیس نے علیمہ خان کوحراست میں لے لیا، کوٹ لکھپت جیل منتقل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular