پہلوان محمد انعام بٹ کو بڑا ریلیف، ایشین گیمز میں شرکت کی اجازت مل گئی

لاہور(فرنٹیئرنیوز)پاکستانی پہلوان محمد انعام بٹ کو بڑا ریلیف مل گیا،انعام بٹ پر عائد دو ماہ کی پابندی کی مدت مکمل ہوگئی۔

ذرائع کےمطابق انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے انعام بٹ کی ایشین گیمزمیں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔ انعام بٹ پر مثبت ڈوپ ٹیسٹ کے باعث پابندی عائد کی گئی تھی۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ ان کے نمونے میں پائی جانے والی دوا علاج کے لیے استعمال ہونے کی تصدیق ہوگئی،جبکہ انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے طبی دستاویزات کو بھی تسلیم کرلیا۔

ذرائع کے مطابق انعام بٹ کو مطلوبہ دوا مزید ایک سال استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے،انعام بٹ ایشین گیمز میں بطور کوچ شرکت کریں گے۔

Read Previous

سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز،23دہشت گرد پکڑے گئے

Read Next

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان رابطہ، علامہ راجہ ناصر عباس کی محسن نقوی سے ملاقات کی تصدیق

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular