نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)پنجاب میں سی ٹی ڈی کےانٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ، 23دہشت گرد ہلاک پکڑے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک ماہ کے دوران 158 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، جن میں 23 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ساہیوال سے’’ را ‘‘کا خطرناک دہشت گرد بھی گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشت گردوں کی شناخت ہدایت اللہ، محمد مجاہد، تسلیم حسنین اور طارق اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، 7 آئی ای ڈیز، 26 ڈیٹونیٹرز اور 48 فٹ فیوز وائر برآمد کی گئی۔گرفتار دہشت گردوں کے خلاف 22 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
پنجاب بھر میں 1ماہ کے دوران 4601 کومبنگ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران 402 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔کومبنگ آپریشنز کے دوران 166,553 افراد کو چیک کیا گیا۔
