وفاقی وزیر اطلاعات کا شوکت ڈار کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے سینئر صحافی شوکت ڈار کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے مرحوم شوکت ڈار کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شوکت ڈار کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، مرحوم نے صحافت کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دیں

شوکت ڈار کا انتقال شعبہ صحافت کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے، مرحوم کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Read Previous

مکہ مکرمہ پر حوثیوں کا حملہ عالم اسلام پر حملہ تصور ہو گا: مولانا فضل الرحمن

Read Next

وزیراعظم کی 3 ماہ میں پمز ہسپتال میں فائر سیفٹی سمیت نظام بہتر کرنے کی ہدایت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular