یمنی سرحد سے متصل 2 علاقوں سے حملوں کا خدشہ، سعودی شہریوں کو الرٹ جاری

ریاض(فرنٹیئرنیوز)سعودی عرب نے یمن کی سرحد سے متصل 2 علاقوں میں اپنے شہریوں کو ممکنہ حملوں سے خبردار کیا ہے۔
سعودی عرب کے ادارہ سول ڈیفنس نے یہ انتباہ ابہا اور خمیس مشیط کے قریبی علاقوں کیلئے جاری کیا، ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں اور سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومتی فورسز کے درمیان لڑائی گزشتہ ہفتے سے شدت اختیار کر گئی ہے۔

20 جولائی کو حوثیوں نے سعودی ناکہ بندی کے جواب میں بحری ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی۔

گزشتہ ہفتے حوثیوں نے بڑی کارروائی کے بعد بحیرہ احمر کے مغربی ساحلی علاقے اور آبنائے باب المندب کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا اور اس صورتحال میں یمنی حکومتی فورسز کو وہاں سے پیچھے ہٹنا پڑا۔

Read Previous

ایران کے سخت گیر دھڑے نے امریکا کیساتھ جون میں طے پانے والا امن معاہدہ سبوتاژ کیا، امریکی اخبار کا دعویٰ

Read Next

ایران نے جنگ شروع نہیں کی، امریکی و اسرائیلی جارحیت کیخلاف دفاع پر مجبور ہوا، صدر مسعود پزشکیان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular