نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
اسلام آباد (فرنٹیئرنیوز) اسلام آباد نیا صوبہ بنے گا یاایک نئےگورننس ماڈل کو اختیار کرے گا ۔۔۔؟ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں قومی اسمبلی و سینیٹ اجلاس ہوں گے، جن میں نئے صوبوں کے قیام پر بحث کروائی جائے گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ نئے صوبوں کی بحث کا اصل مقام پارلیمنٹ ہاؤس ہی ہے، اسلام آباد صوبہ بننے نہیں جا رہا، اسلام آباد ایک نئےگورننس ماڈل کو اختیار کرنے جا رہا ہے۔ اسلام آباد کو الگ صوبہ بنانے کی کوئی بات نہیں ہوئی۔
