نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
اسلام آباد (فرنٹیئرنیوز)سہیل آفریدی اور بیرسٹر گوہر نے بغیر مشاورت 27 ستمبر کی کال دی‘‘ تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پنجاب سے ارکان نے لانگ مارچ پر مشاورت نہ کرنے کی شکایات کیں۔ ارکان نے کہا کہ سہیل آفریدی اور بیرسٹر گوہر نے بغیر مشاورت 27 ستمبر کی کال دی۔
سہیل آفریدی نے سٹریٹ موومنٹ پر پنجاب کے 4 ریجنز سے مشورہ مانگا۔ نارتھ پنجاب نے سہیل آفریدی کی سٹریٹ موومنٹ کے خلاف موٌقف رکھا جبکہ جنوبی پنجاب سے ارکان نے سہیل آفریدی کو سٹریٹ موومنٹ میں بلانے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فردوس شمیم نقوی نے لانگ مارچ پر حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں پنجاب سے مرکزی رہنماؤں کی عدم شرکت اور غیرحاضری پر ارکان نے تشویش کا اظہار کیا۔
