اسلام آباد ہائیکورٹ :جسٹس اربا ب طاہر اور سلمان اکرام راجہ کے درمیان دلچسپ مکالمہ

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاونٹس پر پابندی کیلئے دائر درخواست پرسلمان اکرم راجہ نے کہاکہ بانی سے مشاورت کے بغیر مقدمے کے میرٹس پر دلائل نہیں دے سکتا۔ بانی مقدمے کے مرکزی فریق ہیں، ان سے ہدایات نہیں لینے دی جا رہیں۔

جسٹس ارباب طاہر نے کہاکہ ہم آپ کو بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لئے بغیر بھی سن رہیہیں،ریاست کی سخاوت دیکھیں کہ وہ اعتراض بھی نہیں کررہے۔

بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاونٹ پر پابندی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر درخواست کے میرٹ پر دلائل طلب کرلئے،بانی پی ٹی آئی کے اکاونٹ سے متعلق بیرسٹر گوہر سے جواب طلب کرلیا گیا۔

بانی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے جواب جمع کرادیا،سپرنٹنڈنٹ کاکہناتھا کہ بانی سے ملاقات میں سیاسی گفتگو کی جاتی ہے، ملاقات نہیں کروا سکتے۔

عدالت نے کہاکہ سیاسی گفتگو نہ کرنے کی یقین دہانی کرائیں تو ملاقات کی اجازت دی جائے گی؟سٹیٹ کونسل نے کہاکہ اس حوالے سے ایڈووکیٹ جنرل سے ہدایات لے کر جواب دوں گا۔

سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ بانی سے مشاورت کے بغیر مقدمے کے میرٹس پر دلائل نہیں دے سکتا، بانی مقدمے کے مرکزی فریق ہیں، ان سے ہدایات نہیں لینے دی جارہیں۔

جسٹس ارباب طاہر نے کہاکہ ہم آپ کو بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لئے بغیر بھی سن رہیہیں،ریاست کی سخاوت دیکھیں کہ وہ اعتراض بھی نہیں کررہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

Read Previous

پیٹرولیم قیمتوں میں تبدیلی ، وفاقی حکومت، اوگراودیگر فریقین سے جواب طلب

Read Next

ہرمز میں کشیدگی کا بڑا اثر، خام تیل 101 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular