قالیباف کی امریکہ کو دھمکی: ’متناسب ردعمل کا دور ختم، سلامتی کے خلاف اقدامات کا جواب زیادہ شدید ہوگا‘

یران کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب متناسب جواب دینے کا وقت ختم ہو چکا اور ’کھیل کے قواعد‘ تبدیل ہو چکے ہیں۔

ایرانی پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے قالیباف کا کہنا تھا کہ ایران اس وقت ’پورے کفر کے محاذ کے خلاف ایک ہمہ گیر جنگ‘ لڑ رہا ہے اور ’امریکی اڈوں پر شدید حملوں کے بعد دشمن ممالک کے رہنما مایوسی کا شکار ہو چکے ہیں اور کھوکھلے بیانات اور نعروں کے ذریعے مصنوعی ذہانت کی مدد سے محاذِ جنگ کی تصاویر اور ویڈیوز تیار کر رہے ہیں۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’امریکیوں کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ متناسب ردِعمل کا دور اب ختم ہو چکا ہے اور جارح قوت کے اڈے پر ہماری حالیہ کارروائی میں کیے گئے حملے صرف آغاز تھے۔‘

’اگر وہ اب تک یہ نہیں سمجھے تو انہیں تاخیر ہونے سے پہلے سمجھ لینا چاہیے کہ کھیل کے قواعد بدل چکے ہیں اور اب سے ایران کے مفادات اور سلامتی کے خلاف کسی بھی اقدام کا جواب زیادہ تیز، زیادہ شدید اور زیادہ تکلیف دہ ہوگا۔

Read Previous

دنیا کرکٹ کے عظیم بلے باز برائن لارا نے بھی عمران خان کیلئے آواز بلند کردی

Read Next

پی ٹی آئی کے اہم رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular