ہم جیسی نسل تیار کریں گے مستقبل بھی ویسا ہی ہو گا، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نئی نسل کی تعلیم و تربیت ہماری ترجیح ہونی چاہیے۔ ہم جیسی نسل تیار کریں گے مستقبل بھی ویسا ہی ہو گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت میں قومی سیرت النبیﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نبی کریم ﷺ کی رحمت کے سائے میں ایک ملت ہیں، اور علمائے کرام ہماری اخلاقی اقدار کے پاسبان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی نسل پاکستان کی امید اور مستقبل ہے۔ نئی نسل کی تعلیم و تربیت ہماری ترجیح ہونی چاہیے۔ ہم جیسی نسل تیار کریں گے مستقبل بھی ویسا ہی ہو گا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سیرت طیبہ اخلاق و کردار کا کامل ترین نمونہ ہے۔ صلح حدیبیہ عقل، حکمت اور دوراندیشی کا درس دیتی ہے۔ طائف کا واقعہ صبر اور برداشت کی عظیم مثال ہے۔ نبی کریمﷺ نے مہاجرین اور انصار میں بھائی چارہ قائم کیا۔

Read Previous

پمز ہسپتال میں 14 نومولود بچوں کی جانوں کا ضیاع حکومتی غفلت اور ناقص حفاظتی انتظامات کا سنگین ثبوت ہے ۔ پی ٹی آئی

Read Next

ضرورت پڑی تو ایران پر پھر حملہ کر سکتے ہیں، امریکی وزیر جنگ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular