نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
اسلام آباد (فرنٹیئر نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ پمز ہسپتال میں 14 نومولود بچوں کی جانوں کا ضیاع حکومتی غفلت اور ناقص حفاظتی انتظامات کا سنگین ثبوت ہے ۔جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ
پمز کے ایم سی ایچ وارڈ میں آتشزدگی کے المناک واقعے نے سرکاری ہسپتالوں کے حفاظتی و انتظامی نظام کی کارکردگی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں
معصوم نومولود بچوں کی جانوں کا ضیاع محض حادثہ قرار دے کر ذمہ داری سے فرار اختیار نہیں کیا جا سکتا، ذمہ داروں کا تعین اور احتساب ضروری ہے،
پمز سانحے کی مکمل، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں، غفلت کے مرتکب افسران و اہلکاروں کو فوری گرفتار کیا جائے،
وفاقی وزیرِ صحت پمز سانحے کی اخلاقی و انتظامی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے فوری استعفیٰ دیں
وفاقی وزیرِ صحت پمز سانحے کی اخلاقی و انتظامی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے فوری استعفیٰ دیں،
ہسپتالوں میں فائر سیفٹی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات کا فوری آڈٹ کیا جائے،
حکومت قوم کو بتائے پمز میں فائر سیفٹی کا نظام کیوں ناکام ہوا اور نومولود بچوں کی جانیں کیوں محفوظ نہ بنائی جا سکیں،
ذمہ داروں کے خلاف صرف نمائشی انکوائری نہیں، سخت قانونی کارروائی اور فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے،
زخمی بچوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں، علاج کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے
متاثرہ خاندانوں کو فوری مالی و طبی معاونت فراہم کی جائے اور بچوں کی صحت سے متعلق والدین کو مکمل معلومات دی جائیں،
غریب شہری علاج کے لیے سرکاری ہسپتال آتے ہیں، بنیادی حفاظتی انتظامات کی غفلت ان کے بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنا ناقابلِ قبول ہے،
14 نومولود بچوں کی جانوں کا ضیاع معمولی واقعہ نہیں، حکومت کو اس المناک سانحے کا جواب دینا ہوگا
پمز سانحے پر محض افسوس اور مذمتی بیانات کافی نہیں، ذمہ داروں کا تعین، گرفتاری اور سخت ترین قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے،
پاکستان تحریک انصاف متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، اللہ تعالیٰ زخمی بچوں
کو جلد صحتیابی عطا فرمائے
