عمران خان کی صحت پر خاموشی غداری ہے، مشال یوسفزئی

اسلام آباد (فرنٹیئرنیوز) پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی کا کہنا ہے عمران خان کی بہنوں اور پارٹی قیادت کو ان کی بگڑتی ہوئی صحت کے بارے میں تمام تفصیلات دے دی گئی ہیں۔

اس کے باوجود پارٹی کے موجودہ فیصلہ ساز خاموش ہیں اور عوامی ردعمل کے ڈر سے ہمیں بھی خاموش رہنے کی تلقین کر رہے ہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ایکس‘‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا اگر عمران خان کی بہنیں خاموش ہیں تو ہمیں بھی خاموش رہنا چاہیے۔ تاہم حقیقت یہ ہے کہ خان صاحب کی صحت انتہائی خراب ہے۔

سیاست کو ایک طرف رکھتے ہوئے پارٹی سے سخت تاکید کی گئی ہے کہ وہ ان کے ذاتی ڈاکٹروں (ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر عاصم) تک فوری رسائی کروائے اور خان صاحب کو ہسپتال شفٹ کرے ، اڈیالہ جیل میں حالات ٹھیک نہیں ہیں

اور ان حالات میں خاموش رہنا خان صاحب کے ساتھ غداری ہے ، ان کی صحت اور زندگی اہم ہے ۔آواز اٹھائے خان صاحب کو ہماری آواز اٹھانے کی انتہائی سخت ضرورت ہے ۔

 

Read Previous

الیکشن کمیشن نے شاہد خاقان عباسی کی پارٹی کو ڈی لسٹ کردیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular