نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
لاہور (فرنٹیئر نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مہنگے پیٹرول کے خلاف چاروں صوبوں میں دھرنے دینے کا اعلان کر دیا۔
حافظ نعیم الرحمان نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ گزشتہ روز ملک بھر کے 510 سے زائد مقامات پر پرامن احتجاج کیا گیا جس میں عوام نے پیٹرولیم لیوی مسترد کر دی۔
پورا پاکستان لیوی اور مہنگے پیٹرول کے خلاف ایک آواز بن گیا، عوام کا مطالبہ ہے پیٹرول کی قیمت 225 روپے فی لیٹر کی جائے۔16 اگست سے چاروں صوبوں میں بیک وقت دھرنوں کا آغاز کیا جائے گا۔
لاہور میں وزیر اعلیٰ ہاؤس، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں گورنر ہاؤسز کے باہر دھرنے ہوں گے، حکمرانوں کو عوام دشمن فیصلوں سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ آئی پی پیز کے خلاف جدوجہد کی اور حکومت کو مذاکرات پر مجبور کیا، آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں بجلی کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
