مجھے کوئی پاور نہیں چاہیے،دنیا کا مالک نہیں بننا چاہتا،یونس خان

کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ مجھے کوئی پاور نہیں چاہیے، میں دنیا کا مالک نہیں بننا چاہتا،

پاور یا پیکیج سے زیادہ میرے لیے کام کی آزادی اور ڈیلیوری اہم ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ ٹیم میں جو سب سے کمزور پوزیشن پر ہو، میں ہمیشہ اس کے پیکیج کی بات کرتا ہوں۔

سابق کپتان نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کو ہمیشہ کہا ہے مجھے رول دیں تو کام کرنے کا پورا موقع دیں، پاکستان کرکٹ میں واپسی ممکن ہے،

لیکن اس کے لیے کھلاڑیوں کو ذمہ داری نبھانی ہوگی۔

Read Previous

شگفتہ اعجاز نے اپنے یوٹیوب چینل بنانے کی دلچسپ کہانی سنا دی

Read Next

محسن نقوی کی نئے صوبوں سے متعلق رائے قابلِ توجہ ہے۔ بیرسٹر سیف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular