FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

انکم ٹیکس گوشواروں کی خودکار جانچ پڑتال کا نیا طریقہ کار متعارف

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)وفاقی حکومت نے انکم ٹیکس گوشواروں کی خودکار جانچ پڑتال اور ان میں سامنے آنے والی غلطیوں یا بے ضابطگیوں سے متعلق ٹیکس دہندگان کو پیشگی آگاہ کرنے کا طریقہ کار وضع کر دیا

، انکم ٹیکس رولز 2002 میں نئی شق 38 بی شامل ،،، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ایف بی آر کے متعارف کروائے گئے نئے طریقہ کار کے تحت ایف بی آر کا خودکار نظام، بشمول سی آر ایم، ٹیکس دہندگان کے جمع کرائے گئے انکم ٹیکس گوشواروں کا جائزہ لے گا اور کسی بھی حقائق پر مبنی یا قانونی غلطی یا تضاد کی نشاندہی ہونے پر آئی آر آئی ایس کے ذریعے آن لائن ایڈوائس یا پیشگی اطلاع بھیجے گا۔

تاکہ ٹیکس دہندگان قانونی یا تعزیری کارروائی شروع ہونے سے پہلے اپنی وضاحت پیش کر سکیں، غلطیوں کی اصلاح کر سکیں یا دیگر ضروری اقدامات اٹھا سکیں۔ یہ پیشگی اطلاع متعلقہ دائرہ اختیار رکھنے والا ان لینڈ ریونیو افسر بھی جاری کر سکے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس دہندہ کو جواب دینے۔

غلطی درست کرنے یا نشاندہی کردہ بے ضابطگی دور کرنے کے لیے کم از کم سات دن کی مہلت دی جائے گی۔ مقررہ مدت میں جواب موصول نہ ہونے کی صورت میں ٹیکس دہندہ کو دوبارہ یاددہانی بھیجی جائے گی، جس کے لیے بھی کم از کم سات دن کی مہلت مقرر ہوگی۔

خودکار نظام کے ذریعے سامنے آنے والے مسائل، بھیجی گئی اطلاعات اور ٹیکس دہندگان کے جوابات کا ریکارڈ متعلقہ ان لینڈ ریونیو افسر کو فراہم کیا جائے گا، جبکہ تمام اطلاعات، موصولہ جوابات اور کیے گئے اقدامات کا اندراج نظام کے ڈیش بورڈ پر بھی کیا جائے گا.

متعلقہ ان لینڈ ریونیو افسر ٹیکس دہندہ کے جواب کا جائزہ لینے کے بعد ضرورت پڑنے پر انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 اور اس کے تحت بنائے گئے قواعد کے مطابق مزید کارروائی کرے گا۔

Read Previous

سرمایہ کار خیبر پختونخوا میں منرلز کی تلاش میں سرمایہ کاری کریں: فیصل کریم کنڈی

Read Next

اسمارٹ عینکوں پر پابندی کا معاملہ، لاہور ہائی کورٹ نے وفاق اور پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular