لاہور(فرنٹیئرنیوز)وزیراعلیٰ مریم نواز نے وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم کو ہٹا دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جاری کردہ ہدایات کی خلاف ورزی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وزٹ کے دوران عوام بالخصوص طلباء کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔
ان کاکہنا تھا کہ ڈی سی جہلم میر رضا نے ہدایات کی واضح خلاف ورزی کی۔ ڈی سی جہلم نے وی وی آئی پی وزٹ کو جواز بنا کر کمپیوٹر سائنس کا ضمنی امتحان ملتوی کرنے کی کوشش کی تھی۔ ڈی سی جہلم میر رضا کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
