FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

وزیراعلیٰ پنجاب نے وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم کو ہٹا دیا

لاہور(فرنٹیئرنیوز)وزیراعلیٰ مریم نواز نے وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم کو ہٹا دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جاری کردہ ہدایات کی خلاف ورزی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وزٹ کے دوران عوام بالخصوص طلباء کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔

ان کاکہنا تھا کہ ڈی سی جہلم میر رضا نے ہدایات کی واضح خلاف ورزی کی۔ ڈی سی جہلم نے وی وی آئی پی وزٹ کو جواز بنا کر کمپیوٹر سائنس کا ضمنی امتحان ملتوی کرنے کی کوشش کی تھی۔ ڈی سی جہلم میر رضا کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

Read Previous

شہبازشریف کی نوازشریف سے ملاقات، سیاسی و معاشی ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

Read Next

این اے 77 ضمنی انتخاب: عظمیٰ بخاری کا دھاندلی کا الزام

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular