لاہور(فرنٹیئرنیوز) عظمیٰ بخاری نے این اے 77 گوجرانوالہ کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی مسلم لیگ کے امیدوار قاضی ابراہیم گجر کے حامی الیکشن کمیشن کے عملے کے سامنے سرعام انتخابی مہریں لگا رہے ہیں۔
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر اپنے بیان میں الزام عائد کیا کہ مرکزی مسلم لیگ کے لوگ سرعام مہریں لگاتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی مسلم لیگ کے امیدوار قاضی ابراہیم گجر کے حامی سرعام کرسی کے انتخابی نشان پر مہریں لگا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گوجرانوالہ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 77 (گوجرانوالہ-I) میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ جاری تھی۔ یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک کے 11 ستمبر 2026 کو انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔
