FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

مولانا صاحب کو حکومت میں حصہ نہیں ملا اس لیے وہ ناراض ہیں،فیصل کریم کنڈی

پشاور ( فرنٹیئرنیوز )گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا صاحب کو حصہ نہیں ملا اس لیے وہ ناراض ہیں، ان کے بغیر حکومت بنی بھی ہے اور چلے گی بھی۔بہتر قانون ہوں گے اور صوبے کی بہتری کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز ہو رہے ہیں اور اس سے دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئے گی۔ اگر پھولوں کا شہر بنا دیں اور تمام سہولتیں دے دیں تب بھی مخالفین تنقید کریں گے، 13 سال میں جو کچھ ہوا اس کو ٹھیک کرنے کے لیے موجودہ حکومت اقدامات کر رہی ہے، کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا، ہم کام کر رہے ہیں۔بہتر قانون ہوں گے اور صوبے کی بہتری کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر گورنر، سی ایم اور پی ایم کے لیے ہوتے ہیں، سرکاری کام کے لیے گیا تھا، کسی عیاشی کے لیے ہیلی کا استعمال نہیں کیا۔ماضی میں حکومتوں نے پیسے لے کر پرمٹ دیئے ہیں جبکہ آج تجاوزات کو ختم کیا جا رہا ہے۔ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں ہمارے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، ان کے لیے فارم بنایا جا رہا ہے اور ریڑھی بانوں کے لیے بھی اقدامات کریں گے اور مناسب جگہ فراہم کریں گے۔

گورنر خیبر پختون خوا نے کہا ہے کہ پولیو ورکرز کے ساتھ جو واقعات ہوئے ہیں ان کے لیے بھی کام کر رہے ہیں، پولیو سے ہم متاثر ہو رہے ہیں، اس کو کم کرنے کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔

Read Previous

اگر لیوی کے حوالے سے حکومت نے اقدام نہیں کیا تو ہم پھر سڑکوں پر آئینگے، امیر جماعت اسلامی

Read Next

وزارت پیٹرولیم نے ایل پی جی نیلامی کا نیا طریقۂ کار وضع کر دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular