FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

امریکی عوام نے جنگ کے خلاف فیصلہ دے دیا:ایرانی سپیکر کا وسط مدتی انتخابات کے نتائج پر ردعمل

تہران: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر غالیباف نے کہا ہے کہ امریکی عوام نے جنگ کے خلاف فیصلہ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں باقر غالیباف کا کہنا تھا کہ امریکی عوام نے ضمیر کی آواز سنی اور واضح طور پر جنگ کو مسترد کر دیا ہے، ہم بھی امریکی عوام کے اس پیغام کی حمایت کرتے ہیں۔

سپیکر ایرانی پارلیمنٹ نے کہا کہ امریکی حکومت بلیک میل کرنے والوں کے مفادات کیلئے کام کرے گی تو اسے شکست ہوگی۔

دوسری جانب امریکی وسط مدتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹک امیدواروں کو ریپبلکنز پر برتری حاصل ہے، جبکہ سینیٹ کے نتائج میں بھی ڈیموکریٹس کی کامیابی رپورٹ کی گئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی نتائج تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ انتخابات میں ریپبلکنز کی ناکامی کی ایک وجہ بنی، انہوں نے ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادگی ظاہر کی، تاہم ساتھ ہی واضح کیا کہ ان کے نزدیک ناقابلِ قبول اقدامات کو صدارتی ویٹو کے ذریعے روکیں گے۔

Read Previous

پیٹرول سبسڈی پر 28 ارب خرچ ہوئے، سردیوں میں تیل اور گیس کی قلت نہیں ہو گی، وزیر اعظم

Read Next

وزیر دفاع خواجہ آصف ہارئے ہوئے ہیں، 80 سالہ خاتون ریحانہ ڈار نے چاروں شانے چت کر دیا: حافظ حمداللہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular