نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
اسلام آباد(فرنٹیئر نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 19 اور 20 اکتوبر کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ حکومت کونسل کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار تاجکستان کے وزیراعظم قاہر رسول زادہ کی دعوت پر اجلاس میں شرکت کریں گے۔
چین، روس، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم، جبکہ ایران کے نائب صدر اور بھارت کے وزیر خارجہ بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق ایس سی او سربراہانِ حکومت کونسل تنظیم کا دوسرا اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارہ ہے، اجلاس میں معیشت، تجارت، مالیات، رابطہ کاری اور سماجی و اقتصادی تعاون سمیت مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
تنظیم کے بجٹ اور دیگر اہم معاملات سے متعلق فیصلے بھی متوقع ہیں، جبکہ اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ اور اہم بیانات جاری کیے جائیں گے۔
دورے کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار تاجکستان کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے، وہ اجلاس کے موقع پر ایس سی او کے رکن ممالک کے ہم منصبوں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
