FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا میں 92 کروڑ روپے سے زائد کی مبینہ بے ضابطگیاں سامنے آگئیں

پشاور: پی ٹی آئی کی 13 سالہ نااہلی اور کرپشن سے خیبرپختونخوا کا شعبہ تعلیم تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا، صوبے کے لاکھوں طلبہ و طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے دور میں کرپشن کے خاتمے کے دعوؤں کے برعکس محکمہ تعلیم میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، آڈیٹرجنرل کی 2024-25 کی رپورٹ میں محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا میں 92 کروڑ روپے سے زائد کی مبینہ بے ضابطگیاں سامنے آگئیں۔
اساتذہ کی بھرتیوں اورٹیبلٹس کی فراہمی سمیت مختلف معاملات میں 37 کروڑ 43 لاکھ روپے کی مبینہ بے ضابطگیاں ہوئیں۔ بنوں سے ہری پورتک سرکاری اسکولوں کی عمارتیں خستہ حال، مرمت اور بحالی کے فنڈز کرپشن کی نذر ہو گئے۔
ڈی آئی خان، چارسدہ اور بونیر میں متعدد کلاس رومز ناقابلِ استعمال ہونے سے ہزاروں بچوں کی تعلیم متاثر ہونے کاخطرہ ہے۔

Read Previous

اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری منسوخ، سنگجانی احتجاج کیس میں عبوری ضمانت منظور

Read Next

وزیراعظم نے کراچی اور مالدیپ کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی ہدایت کردی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular