FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

وزیراعظم نے کراچی اور مالدیپ کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی ہدایت کردی

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی اور مالدیپ کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی ہدایت کردی۔
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان اقتصادی تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگیا، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالرز سے 20 کروڑ ڈالرز تک پہنچانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پاکستان مالدیپ بزنس فورم میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون کے معاہدوں پر دستخط ہوئے جہاں وزیراعظم شہباز شریف اور مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو سمیت اعلیٰ حکام کی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا مالدیپ اور پاکستان کے درمیان میری ٹائم شپنگ ضروری ہے۔
مالدیپ کے صدر نے پاکستانی کمپنیوں کو مالدیپ میں نئی ٹیکنالوجی لانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے لیے اقتصادی مواقع موجود ہیں، تعلیم، سیاحت سمیت بہت سے شعبوں میں سرمایہ کاری کےمواقع ہیں

Read Previous

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا میں 92 کروڑ روپے سے زائد کی مبینہ بے ضابطگیاں سامنے آگئیں

Read Next

ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ حملے کا عندیہ دے دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular