FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

یہ حادثہ ہے، میرا کوئی قصور نہیں، مفرور ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کا ویڈیو پیغام

سیالکوٹ(فرنٹیئرنیوز)مفرور ٹک ٹاکر انصر محمود عرف مسٹر پتلو نے نامعلوم مقام سے جاری اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اسٹیڈیم میں جو واقعہ پیش آیا یہ ایک حادثہ تھا جس میں میرا کوئی قصور نہیں، مشکل وقت میں سب مجھے چھوڑ کر چلے گئے، میری اگلی ویڈیو نہ آئی تو سمجھ لینا میں نے خودکشی کرلی۔

پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 17 افراد شدید زخمی ہیں۔ واقعہ کے بعد پولیس نے ٹک ٹاکر سمیت 40 سے زائد نامزد اور نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ موترہ میں مقدمہ درج کر کے 6 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

نامعلوم مقام سے ریکارڈ کیے گئے اپنے ایک ویڈیو بیان میں مسٹر پتلو نے کہا کہ جو کچھ ہوا اس میں میرا کوئی قصور نہیں ہے، میں نے ہمیشہ غریبوں کی مدد کی،جو لوگ دنیا سے چلے گئے ہیں میں ان کے ورثا کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

Read Previous

سپریم کورٹ کے فیصلوں کے پابند نہیں، صرف رہنمائی لے سکتے ہیں، وفاقی آئینی عدالت کا اہم فیصلہ

Read Next

مسلسل ہزاروں روپے کمی کے بعد سونا پھر مہنگا ہوگیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular