پی ٹی آئی ممکنہ لانگ مارچ: فیض آباد میں تمام ہوٹلز بند کرادیے گئے

راولپنڈی(فرنٹیئرنیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر فیض آباد میں تمام ہوٹلز بند کرا دیے گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق فیض آباد اڈے کے آس پاس تمام ہوٹلز بند کر ادیے گئے ہیں جبکہ ریسٹورینٹس اور دکانداروں کو آج شام تک دکانیں بند کرنے کی ہدایات کر دی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فیض آباد پر مسافر خانے اور ٹرانسپورٹ اڈے بھی آج رات تک بند کرنےکی ہدایات کر دی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ وفاقی وزرا کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد میں کسی صورت داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اس حوالے سے مقامی انتظامیہ کی جانب سے انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں اور پنڈی اسلام آباد آنے والے تمام اہم راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کیا جا رہا ہے۔

Read Previous

اسحاق ڈار کی بحرینی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

Read Next

سات اکتوبر غزہ حملے کے بعد سے ابراہم معاہدے میں شامل ممالک کی پہلی میٹنگ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular