FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے جی ایچ کیو حملہ کیس کا فیصلہ چیلنج کر دیا

راولپنڈی(فرنٹیئرنیوز)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں جی ایچ کیو حملہ کیس میں سزا کے خلاف پہلی اپیل دائر ہوگئی، پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے سزا کا فیصلہ چیلنج کردیا۔

راولپنڈی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے جی ایچ کیو حملہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل زیر سیکشن 199 کے تحت دائر کی گئی ہے، حماد اظہر کی جانب سے اپیل ان کی لیگل ٹیم نے دائر کی۔

لیگل ٹیم کی جانب سے چار نومبر کے لیے اپیل کی سماعت مقرر کیے جانے سے متعلق استدعا کی گئی، باقاعدہ طور پر اپیل سماعت کے لیے مقرر کرنے کی تاریخ بعد میں جاری کی جائے گی۔

واضح رہے کہ حماد اظہر گرفتار ہیں اور جیل میں ہیں، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو رواں سال سات مارچ کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے 10 10 سال قید با مشقت اور پانچ پانچ لاکھ روپے فی کس جرمانے کی سزا کا حکم سنایا تھا، 47 ملزمان میں عمر ایوب، راشد شفیق، حماد اظہر، زلفی بخاری، اعجاز خان، شبلی فراز، کنول شوزب اور وغیرہ شامل ہیں۔

Read Previous

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ، 17 دہشت گرد ہلاک

Read Next

اسحاق ڈار سے لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular