FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

پی ٹی آئی دور کے کرپشن کیسز، خیبر پختونخوا حکومت کا انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ

پشاور(فرنٹیئرنیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے سابقہ پی ٹی آئی دور کے کرپشن کیسز میں ملوث بیرون ملک فرار افراد کو واپس لانے کے لیے انٹرپول سے رابطہ کرلیا ہے۔

مشیر اطلاعات ثمر بلور نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سہیل آفریدی کابینہ اور ان کی ٹیم کو بیرون ملک سے واپس لانے کے لیے لائحہ عمل طے کرلیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرونملک فرار ہونے والوں کو واپس لانے کے لیے انٹرپول سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔

ثمر بلور کے مطابق پتنگ عرف ہادی نے 4 ارب روپے کی کرپشن کی، جبکہ بلدیات، ہائیر ایجوکیشن اور سی اینڈ ڈبلیو کے محکموں میں بھی ریکارڈ خورد برد ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کا ایک قریبی فرنٹ مین بھی بیرون ملک فرار ہے۔

مشیر اطلاعات نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان درست ہے، پی ٹی آئی حکومت دہشت گردوں کے خلاف خاموش تھی۔ پی ٹی آئی افغانستان کا نظام یہاں لانا چاہتی تھی، دہشت گردی کے معاملے پر بعض مذہبی سیاسی جماعتوں کا بیانیہ بھی مختلف ہے۔

ثمر بلور نے بتایا کہ حکومت ایم ٹی آئی اور بورڈز میں تبدیلیاں لا رہی ہے۔ اسپتالوں کے بورڈز آف گورنرز میں بیوروکریسی اور حکومتی ٹیم کے ارکان کو بھی نمائندگی دی جائے گی۔

 

Read Previous

اسحاق ڈار سے لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات

Read Next

انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن کا ایم کیو ایم پاکستان کو شوکاز نوٹس جاری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular