پاکستان تحریک انصاف کا یومِ دفاع و شہداء پر شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)پاکستان تحریک انصاف 6 ستمبر، یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء، غازیوں اور ان کے اہلِ خانہ کو سلامِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 1965 کی جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج اور قوم نے جس غیر متزلزل عزم، بہادری اور جذبۂ حب الوطنی کا مظاہرہ کیا، وہ ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہے۔ شہداء کی قربانیاں ہماری آزادی، خودمختاری اور قومی وقار کی حفاظت کی ضمانت ہیں اور پوری قوم ان عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

پاکستان تحریک انصاف اس امر پر یقین رکھتی ہے کہ مضبوط اور محفوظ پاکستان کی بنیاد قومی اتحاد، آئین کی بالادستی، جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ پر قائم ہے۔ آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم اپنے شہداء کے خوابوں کے پاکستان کی تعمیر کے لیے باہمی اختلافات سے بالاتر ہو کر ملک و قوم کی بہتری کے لیے کردار ادا کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف اپنی مسلح افواج کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے خاندانوں کو بھی سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے اپنے پیاروں کی قربانی دے کر پاکستان کے دفاع میں ناقابلِ فراموش کردار ادا کیا۔اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے اور ہمارے شہداء کے درجات بلند فرمائے۔ آمین۔

Read Previous

گلگت بلتستان میں بادل پھٹ گئے، سیلاب سے تباہی ،شاہراہ قراقرم بھی بند

Read Next

دنیا کرکٹ کے عظیم بلے باز برائن لارا نے بھی عمران خان کیلئے آواز بلند کردی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular