FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

قرآنی آیت والا ہار پہننے پر کرینہ کپور کو قانونی نوٹس جاری

نئی دہلی(فرنٹیئرنیوز) قرآنی آیت والا ہار پہننے پر بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کو قانونی نوٹس جاری کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کےمطابق مدھیہ پردیش کانگریس کے ترجمان عباس حفیظ نے اداکارہ اور ان کی اسٹائلسٹ ریحا کپور کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

کرینہ کپور نے دیوالی کے موقع پر روایتی لباس میں تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں، جن میں ان کے گلے میں موجود زمرد کے ہار پر آیت الکرسی کندہ تھی۔

عباس حفیظ نے مؤقف اختیار کیا کہ قرآن پاک کی آیات کو فیشن کے طور پر استعمال کرنے سے مذہبی جذبات مجروح ہوسکتے ہیں۔

قانونی نوٹس میں تصاویر سوشل میڈیا سے فوری ہٹانے اور غیرمشروط عوامی معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

عباس حفیظ نے خبردار کیا ہے کہ مطالبات پورے نہ ہونے پر پولیس یا عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

دوسری جانب کرینہ کپور اور ریحا کپور کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Read Previous

سعودی عرب اور حرمین شریفین کی سلامتی پاکستان کی اولین ترجیح ہے: ترجمان پاک فوج

Read Next

نائیجیریا پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان نے ایران کو شکست دیدی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular