FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

فورسز کی کارروائیاں، پانچ ہفتوں کے دوران دہشت گرد حملوں میں 66 فیصد کمی

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز) خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسزکی کامیاب کارروائیوں کے نتیجےمیں دہشت گردحملوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز کی نئی رپورٹ کےمطابق پانچ ہفتوں میں دہشت گرد حملے تقریباً 66 فیصد کم ہوئے، 18 سے 24 ستمبرکے 61 حملے 16 سے 22 اکتوبر تک 21 رہ گئے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 38 فیصد کمی ہوئی، 16سے22اکتوبر تک دہشت گردحملوں میں زخمی افراد کی تعداد بھی گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 20سے کم ہوکر11رہ گئی۔

پی آئی سی ایس ایس کی رپورٹ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 10آپریشنزکے دوران 33 عسکریت پسندوں کو جہنم واصل کیا۔

رپورٹ میں فتنہ الہندوستان میں قیادت کے تنازع اور فتنہ الخوارج کی بدلتی پراپیگنڈہ حکمت عملی کے اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Read Previous

سانگھڑ: مسافر بس اور کار میں تصادم، بچے اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

Read Next

حنا جاوید قتل کیس میں مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا: مریم نواز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular