FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

پاکستانی اور عالمی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی(فرنٹیئر نیوز)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 34 ڈالر کی کمی سے 4ہزار 049 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 400روپے کی کمی سے 4لاکھ 27ہزار 436روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 2ہزار 915روپے کی کمی سے 3لاکھ 66ہزار 457روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے برعکس عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 45سینٹس ک اضافے سے 52ڈالر 90سینٹس کی سطح پر آگئی۔

اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 45روپے کے اضافے سے 5ہزار 768روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 39روپے کے اضافے سے 4ہزار 945روپے کی سطح پر آگئی۔

 

 

Read Previous

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیشگوئی

Read Next

حکومت کا ایل پی جی مافیا کے خلاف بڑا اقدام، اوگرا سے قیمت کے تعین کا اختیار واپس لے لیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular