نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
لاہور(فرنٹیئرنیوز)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماخواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے چھوٹے صوبے بنائیں لیکن اسکی ٹائمنگ درست اور طریقہ کار آئینی و جمہوری ہوناچاہئے۔
سوشل میڈیا پر اپنےبیان میں انہوں نےکہا دہشت گردی ، سیاسی انارکی اور معاشی بدحالی کی آگ میں جلتے ہوئے پاکستان میں یہ مہیب مسائل حل کرنیکی بجائے چھوٹے صوبوں کی تشکیل کو اولیت دینا غیر دانشمندانہ اقدام ہو گا، اسوقت ایسا کرنا سیاسی نفرت ، تلخی اور خلیج بڑھا دے گا ۔
گورننس بہتر کرنا ھے تو سب سے پہلے آئینی تحفظ کے ساتھ NFC طرز پر پراونشل فنانس کمیشن بنائیں ، بااختیار مقامی حکومتوں کا نظام لائیں ، صوبے اٹھارویں ترمیم کے ذریعے حاصل شدہ قوت اضلاع کو منتقل کریں ، سارا پاکستان کوھاٹ حملے کے ریاستی رد عمل کا منتظر ہے۔
خواجہ سعد رفیق نےمزید کہا مرکزی و صوبائی حکومتیں اور سیکیورٹی ادارے ملکر ایک مربوط اور موثر حکمت عملی سامنے لائیں ، قوم تمام سٹیک ہولڈرز اور ریاستی اداروں کو دہشت گردی کے خلاف یکجا ہوکر روبۂِ عمل دیکھنا چاہتی ہے۔ دہشت گردی ،غربت اور نا انصافی سے لڑنے کی بجائے ایک دوسرے سے لڑنے والے قوم کے نجات دہندہ نہیں ہو سکتے ۔
