شفیع جان مریم نوا ز کیخلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر معافی مانگیں،پی ٹی آئی رہنما مہربانو قریشی

لاہور(فرنٹیئرنیوز)پی ٹی آئی رہنما مہربانو قریشی نے وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پر کی جانے والی تنقید کی مذمت کی ہے۔

مہربانو قریشی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ مریم نواز پر تنقید کے لیے بہت کچھ موجود ہے، لیکن ان کے خلاف غیر پارلیمانی اور غیر شریفانہ زبان کا استعمال غلط اور توہین آمیز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک خاتون اور ساتھی پارٹی رکن کی حیثیت سے شفیع جان پر زور دیتی ہوں کہ وہ اپنے الفاظ واپس لیں اور معافی مانگیں۔

مہربانو قریشی نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی میں جو گند اچھالا گیا وہ ان ارکان کی اپنی تربیت کی غمّازی کرتا ہے، ہمیں اس سطح پر نہیں اترنا چاہیے۔

Read Previous

ایف بی آر نے 35 لاکھ چھوٹے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے مہم شروع کردی

Read Next

ایران کے سخت گیر دھڑے نے امریکا کیساتھ جون میں طے پانے والا امن معاہدہ سبوتاژ کیا، امریکی اخبار کا دعویٰ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular