سونے کی قیمت میں فی تولہ بڑا اضافہ ، نئی قیمت جان کر عوام کے ہوش اڑ جائیں گے

کراچی(فرنٹیئرنیوز)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 6900 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 60 ہزار 336 روپے ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 5 ہزار 914 روپے اضافے سے 3 لاکھ 94 ہزار 663 روپے ہوگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 69 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 378 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

Read Previous

اسلام آباد پولیس کی چھٹیوں پر پابندی برقرار

Read Next

پی ٹی آئی مارچ: خیبرپختونخوا حکومت کی سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی عائد

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular