پی ٹی آئی مارچ: خیبرپختونخوا حکومت کی سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی عائد

پشاور(فرنٹیئرنیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں خیبرپختونخوا حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد کی جانب مارچ کے حوالے سے سرکاری افسران اور وسائل کے استعمال پر پابندی سے متعلق ہدایات جاری کردیں۔

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے تمام متعلقہ افسران کو عدالتی احکامات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی افسر کو مارچ میں شرکت کے لیے کہا جائے تو فوری طور پر چیف سیکرٹری یا انسپکٹر جنرل پولیس کو آگاہ کیا جائے۔

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری آفس میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ کوئی سرکاری افسر اسلام آباد کی جانب مارچ، ریلی یا جلوس میں معاونت یا سہولت فراہم نہیں کرے گا۔ ہدایات کے مطابق ایسے مارچ یا ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی جس سے اسلام آباد میں آزادانہ نقل و حرکت، تجارتی و کاروباری سرگرمیوں، تعلیمی اداروں یا طبی سہولیات تک رسائی متاثر ہونے کا خدشہ ہو۔

ہدایات میں کہا گیا کہ سرکاری گاڑی، مشینری، آلات، عوامی فنڈز یا دیگر سرکاری وسائل بھی کسی مارچ یا ریلی کے لیے استعمال نہیں کیے جاسکیں گے اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے سرکاری افسر کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ میمورنڈم میں مزید کہا گیا کہ کسی رکاوٹ یا واقعے کی اطلاع کے لیے ہیلپ لائن 091-9210068 بھی فراہم کردی گئی ہے۔

Read Previous

سونے کی قیمت میں فی تولہ بڑا اضافہ ، نئی قیمت جان کر عوام کے ہوش اڑ جائیں گے

Read Next

اسلام آباد میں لانگ مارچ کے پیش نظر حکومت کا ریڈ زون کو سیل کرنے کا فیصلہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular