راولپنڈی :معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ، نوجوان جاں بحق

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ، ایک نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمیراولپنڈی: تھانہ وارث خان کی حدود امرپورہ گلی نمبر 1 میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو نوجوان زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق واقعہ رات تقریباً 10 بجے پیش آیا، جہاں فائرنگ کرنے والے دو نوجوان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں زخمی نوجوانوں کو تشویشناک حالت میں بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کیا گیا

جہاں ایک نوجوان کی حالت انتہائی تشویشناک تھی، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جبکہ دوسرے زخمی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

پولیس کی جانب سے فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفصیلات تفتیش کے بعد سامنے آئیں گی۔

Read Previous

پاکستان سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، توقع ہے سعودی عرب اہم کردار ادا کرے گا: افغان طالبان

Read Next

اب وقت آ گیا ہے! برطانیہ عمران خان کی رہائی کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے،سابق برطانوی وزیراعظم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular