راولپنڈی میٹرک بورڈ میں نویں کلاس کے امتحان میں 81 سرکاری سکولوں کا نتیجہ صفرفیصد رہا

راولپنڈی(فرنٹیئرنیوز) راولپنڈی کے میٹرک بورڈ میں نویں جماعت کے امتحان میں اکیاسی سرکاری سکولوں کا نتیجہ صفر فیصد رہا۔

نجی ٹی وی کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے نویں جماعت کے امتحانات میں 184 اسکولوں کے نویں جماعت کے نتائج صفر فیصد رہے۔

رپورٹ کے مطابق صفر فیصد نتائج دینے والے اسکولوں میں 81 سرکاری اسکول بھی شامل ہیں۔ صفر فیصد نتائج والے سرکاری اسکولوں میں ضلع راولپنڈی پہلے، اٹک دوسرے اور چکوال تیسرے نمبر پر رہا۔

رپورٹ کے مطابق صفر فیصد نتائج والے سرکاری اسکولوں کے ہیڈز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بورڈ کے نویں جماعت کے امتحان میں ایک لاکھ21 ہزار 739 طلبا نے شرکت کی جن میں سے صرف 45 ہزار 724 طلبا کامیاب ہوئے۔ راولپنڈی بورڈ کےنویں جماعت کے امتحان میں کامیابی کا تناسب 37.56 فیصد رہا۔

 

Read Previous

مریم نواز کے بیان سے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کے عالمی مؤقف کو نقصان پہنچا، سہیل آفریدی

Read Next

متعدد پٹرول پمپ سیل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular