حماد اظہر کے خلاف پی ٹی آئی سوشل میڈیا کی منفی مہم پر فواد چودھری پھٹ پڑے

لاہور(فرنٹیئرنیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے تحریک انصاف کے سوشل میڈیا نے جس طرح حماد اظہر پر منفی کمپیئن چلائی اس پر جتنا افسوس کیا جائے وہ کم ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ایکس‘‘ پر اپنے بیان میں انہوں نےکہا باہر والےاور بے نام اکاؤنٹس نے پاکستانیوں کے دکھوں اور مشکلات کو معمول کا حصہ بنا کر حکومت پر احسان کیا ہے؎

ان لوگوں کی وجہ سے ہزاروں لوگ جو ظلم اور زیادتیوں کا شکار ہوئے معاشی اور ذہنی سختیاں جھیلیں ان پر کوئی انٹرنیشنل کمیونٹی کی آواز نہیں آئی کیونکہ پی ٹی آئی کے اپنے لوگ حکومت کا ہاتھ بن گئے اور ہر ظلم کو معمول کا حصہ بنایا

فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی آفیشل کی مکمل ناکامی نے تحریک انصاف کو شدید نقصان پہنچایا۔

Read Previous

دشمن افواج کو کسی بھی مقام پر مفلوج کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،ایرانی بحریہ

Read Next

حماد اظہر کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اسد قیصر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular